آنے والے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کو شکست دوں گاَ: صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے۔

اردو نیوز کے مطابق پہلے صدارتی مباحثے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ وہ اگرچہ وہ جوان نہیں ،آسانی سے نہیں چل سکتے،آسانی سے نہیں بول سکتے اور نہ ہی جوان آدمی کی طرح بحث کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنا کام کرنا اور سچ بولنا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان ناکامی کے بعد اٹھ کر کھڑا بھی ہوسکتا ۔جو بائیڈن نے کہا کہ اگر انہیں یقین نہ ہوتا کہ وہ بطور صدر اپنا کام کر سکتے ہیں تو وہ دوبارہ الیکشن میں حصہ نہ لیتے۔

 ریلی میں موجود ڈیموکریٹک ووٹرز جو بائیڈن کی حمایت میں ’’مزید چار سال‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔

یاد رہے کہ پہلے صدارتی مباحثے میں جو بائیڈن اپنے حریف کے مقابلے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

مباحثے کے بعد ووٹرز میں ان کی عمر اور فٹنس کے حوالے سے سوالات پیدا ہوئے ہیں تاہم صدرجو بائیڈن کی صدارتی مہم کے ترجمان مائیکل ٹائلر نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ۔

خدشات کے باوجود پارٹی کے سینئر رہنماؤں بشمول سابق صدور بل کلنٹن اور باراک اوباما نے جو بائیڈن کی حمایت میں بیانات جاری کیے۔

تاہم امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ جس نے 2020 میں جو بائیڈن کی حمایت میں بیان جاری کیا تھا۔

 مباحثے کے بعد صدر جو بائیڈن کو صدارتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.