اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بھارت نے جو جارحیت کی، وہ اس کی سب سے بڑی اسٹریٹیجک غلطی ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت شاید سمجھ بیٹھا تھا کہ پاکستان خاموش رہے گا، لیکن دشمن یہ بھول گیا کہ یہ فولادی عزم رکھنے والی قوم ہے جو ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج اور فضائیہ نے دشمن کے غرور کو چند گھنٹوں میں خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے تباہ کیے گئے، جنہیں بھارت اپنی طاقت کی علامت سمجھتا تھا، لیکن اب وہ راکھ اور ملبے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات فضا میں سکوارڈن لیڈر ایم ایم عالم کی گونج سنائی دی، جب پاکستانی شاہینوں نے دشمن کو کاری ضربیں لگائیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ حملے دشمن کے لیے سبق بن گئے ہیں، اور وقت بھی ان زخموں کو بھر نہیں سکے گا۔
شہباز شریف نے بھارتی حملوں کے نتیجے میں 26 معصوم شہریوں کی شہادت اور 46 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے ایک 7 سالہ شہید بچے کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا، “وہ اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر پر موجود تھا کہ اسپرنٹر لگا اور وہ اللہ کو پیارا ہو گیا۔”
وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیا کہ ہر شہید کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، اور دشمن کو اس کی بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے، اور ہر پاکستانی شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا
Comments are closed.