ایران کے مشرقی شہر طبس میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے اخراج کے سبب دھماکے سے اموات کی تعداد 51 ہو گئی ہے جب کہ 20 کان کن زخمی بھی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ نے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر فاصلے پر واقع شہر طبس میں واقع کوئلے کی کان میں ممکنہ طور پر 24 کان کن موجود ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رات گئے ہونے والے دھماکے کے بعد حکام نے صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے وقت 70 افراد کان میں کام کر رہے تھے۔
صوبائی گورنر محمد جواد نے ابتدائی طور پر بتایا تھا کہ دھماکے سے 30 افراد ہلاک جب کہ 17 زخمی ہوئے۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان جو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے کان میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے اور ان کے خاندانوں کی امداد کرنے کا حکم دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقع کی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.