ایران امریکہ سے مخصوص فریم ورک کے تحت معاہدے کے لیے تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پیزشکیان

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مخصوص فریم ورک کے اندر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں۔ انہوں نے پیر کو وزارت داخلہ میں گورنرز سے ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔

صدر پیزشکیان نے کہا کہ ایران ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھتا ہے، اور مذاکرات بھی انہی اصولوں کے تحت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ برابری کی پوزیشن سے بات چیت کرنا چاہے تو ایران معاہدے کے لیے تیار ہے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ایران اپنا راستہ خود طے کرے گا۔

انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو ہم پرامید ہیں اور نہ ہی مایوس۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کسی سے لڑنے نہیں آیا، لیکن کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی کو قبول نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بین الاقوامی سطح پر ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی پالیسیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اور مذاکرات کے نئے امکانات زیر غور ہیں۔

Comments are closed.