ایران 29 نومبر کو تین یورپی ممالک کے ساتھ اپنے متنازعہ جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے اقوام متحدہ کے جوہری نگراں ادارے کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد منظور کئے جانے کے چند دن بعد گزشتہ روز کہا کہ ایران، فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے نائب وزرائے خارجہ مذاکرات میں حصہ لیں گے، جس میں علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ جوہری دستاویز کا بھی جا ئزہ لیا جائے گا۔
ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ مذاکرات کس مقام پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال پر بات چیت اور فلسطین، لبنان کے مسائل اور جوہری موضوع سمیت متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات آئندہ جمعہ کو ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ جوہری مسئلے کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ایران نے کبھی بھی بات چیت نہیں چھوڑی۔
Comments are closed.