عراقی سکیورٹی فورسز کا داعش کے سرکردہ رہنما سمیت نو کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ۔

عراقی حکام نے اعلان کیا ہےکہ سکیورٹی فورسز نے شمالی پہاڑوں میں ایک حملے میں ملک میں جہادیوں کے سرکردہ رہنما سمیت اسلامک اسٹیٹ یا داعش گروپ کے نو کمانڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انسداد دہشت گردی فورسز نےداعش کے “نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں خود کو آئی ایس عراق کا گورنر کہنے والے، محمد عبدالقادر الجاسم بھی شامل تھے۔

عراقی سیکورٹی تجزیہ کار فادل ابو راغیف نے اے ایف پی کو بتایا کہ جاسم نے “ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل عراق میں اسلامک اسٹیٹ کا کنٹرول سنبھالا تھا”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حمرین پہاڑوں میں یہ کارروائی “تکنیکی مدد” اور امریکی قیادت والے جہاد مخالف اتحاد کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلیجنس کے ساتھ کیا گیا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ آپریشن میں جو اب بھی جاری ہے،”بڑی تعداد میں ہتھیار” ضبط کیے گئے۔ “

آئی ایس گروپ نے 2014 میں عراق اور ہمسایہ ملک شام کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا اور اپنی “خلافت” کا اعلان کیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.