اسرائیل نے لبنان کے 23 مزید دیہات کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل اور لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ اسرائیل کی فوج نے ہفتے کو لبنان کے 23 دیہات کے رہائشیوں کو علاقے خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیل کی فوج کی جانب سے بھیجے گئے حکم نامے میں جنوبی لبنان میں موجود دیہات کا ذکر کیا گیا ہے جہاں اسرائیل نے حالیہ دنوں میں کارروائیاں کی ہیں۔

ان میں سے اکثر دیہات پہلے ہی تقریباً خالی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے مکینوں کی حفاظت کے لیے انخلا ضروری ہے۔

فوج نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ ا سرائیل پر حملے کرنے اور ہتھیار چھپانے کے لیے ان جگہوں کا استعمال کر رہی ہے۔ حزب اللہ شہریوں کے بیچ اپنے ہتھیار چھپانے کی تردید کرتی ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ تنازع ایک سال قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب حزب اللہ نے غزہ جنگ کے آغاز پر فلسطینی عسکری تنظیم حماس کی حمایت میں شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنا شروع کیے تھے۔

تاہم گزشتہ ماہ اس تنازع میں شدت آئی اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کے اہم کمانڈروں کو ہلاک کیا گیا جس میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ بھی شامل تھے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.