صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ سنبھالنے پر فیصل کریم کنڈی کو مبارکباد دی۔
فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کیلئے اعتماد کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا کو مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے فیصل کریم کنڈی کیلئے اپنے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
Comments are closed.