پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے، ایک تفصیلی کورٹ آف انکوائری، پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف کیے گئے ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتہ لگانے کے لیے کی تھی۔
نتیجتاً، پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.