مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے۔
احتساب عدالت لاہور کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے، مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ انکے گلے پڑ گیا، قومی خزانے سے کروڑوں روپے خرچ کیے لیکن نوازشریف کے خلاف کچھ نہیں ملا۔ یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگے، اب یہ خود پھنس گئے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات بھی جتیں گے اور جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج بھی ہوگا۔
اس سے قبل مریم نواز نے احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے عدالت میں ملاقات کی اور پی ڈی ایم سے متعلق مشاورت کی۔احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف، حمزہ اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کے ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا۔
Comments are closed.