عیدالاضحٰی کے تینوں روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا، وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری وزارت بلدیات محمد شکیل کے کام کو بھی سراہا۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا عید کے تین دن میں ستھرا پنجاب کی مہم نے ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ بنایا، عیدالاضحٰی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی کر کے سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور “یہ ممکن ہے” کی سنہری اور قابل فخر مثال قائم کر دی، بڑی عید پر صفائی کا بڑا سٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، سب اپنی ذمہ داری نبھا کر ستھرا پنجاب کو حقیقت بنائیں گے، شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، سب نے اپنی ذمہ داری خوب نبھائی جس کی وجہ سے نا ممکن ممکن ہوا، ستھرا پنجاب نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کر کے دکھایا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.