لبنان کی صورتحال پر سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کی ملاقات

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ریاض میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جین نویل باروٹ نے ملاقات کے دوران لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی اور فرانسیسی وزرائے خارجہ نے لبنان میں جنگ بندی کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے لبنان میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا اور حالیہ بحران کے دوران لبنانی عوام لبنانی کے ساتھ اپنے ممالک کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.