صدر مملکت کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار، سمری واپس بھجوا دی ۔ اسپیکرقومی اسمبلی نے آئینی ا ختیار استعما ل کرتے ہوئے اجلاس 29 فروری صبح 10 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی ٰ نے موقف اختیارکیاہے کہ پہلے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کو مکمل کیا جائے ۔ اس کے بعد قومی اسمبلی کااجلاس طلب کیاجائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی ٰافسران اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی ۔ آئینی ماہرین نے کہا کہ صدر مملکت کا اختیار پولنگ کے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کا ہے۔ سمری پر دستخط نہ کرنے سے اجلاس کی طلبی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری تک ہونا لازم ہے۔
ایڈوائس کی روشنی میں اسپیکر راجا پرویز اشرف نے آئین کے آرٹیکل91 کی شق دو کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو صبح دس بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ اب وزارت پارلیمانی امور نئی سمری وزیراعظم کی منظوری سے اسپیکر قومی اسمبلی کوبھیجے گی ۔ سمری اسپیکر کو موصول ہوتے ہی اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
Comments are closed.