مغربی فوجی اتحاد نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے پانچ سالوں کے لیے 100 بلین یورو کا فوجی پیکج پیش کیا ہے، جس پر برسلز میں وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
متعدد سفارت کاروں کے مطابق نیٹو کے سربراہ نے اگلے پانچ سال میں یوکرین کے لیے 100 بلین یورو کی فوجی مدد کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کا مقصد جولائی میں واشنگٹن میں ہونے والے نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے وقت پر امدادی پیکج کو حتمی شکل دینا ہے۔
توقع ہے کہ بدھ اور جمعرات کو برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں اس تجویز پر بحث کی جائے گی۔ نیٹو کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت اسٹولٹن برگ کریں گے۔
مزید امداد کے لیے یہ دباو اس بڑھتی ہوئی تشویش کے درمیان آیا ہے کہ روس کے حملے کے خلاف یوکرین کی دفاعی کوششیں سرد پڑرہی ہیں اور کییف نے یہ انتباہ بھی کیا ہے کہ گولہ بارود کا ذخیرہ کم ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ امریکی کانگریس میں ریپبلیکنز نے 60 بلین ڈالر کے امریکی فنڈنگ پیکج کو روک دیا ہے تاہم امید ہے کہ قانون ساز آنے والے ہفتوں میں اسے منظور کرنے کے لیے قدم بڑھاسکتے ہیں۔
Comments are closed.