پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ 5 اگست کو کسی کو روکا نہیں گیا اور نہ ہی کوئی راستہ بند کیا گیا۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کے لوگ خود پولیس کی وین میں جا کر بیٹھتے رہے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
عالیہ حمزہ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر طنز
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عالیہ حمزہ نے ٹوئٹر پر صرف 15 افراد کی تصویریں شیئر کر کے اپنی تاریخی ریلیاں دکھائیں۔ ان کے بقول، پی ٹی آئی کی دو دن قبل کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں، اور اس پر مزید کچھ کہنا بھی فضول ہے۔
پی ٹی آئی کو فساد گروپ قرار دے دیا
صوبائی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی کو “فساد گروپ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گروپ ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور اب انہوں نے 14 اگست کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی جیسے اہم دن کو گندے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بھارت اور مذہب کا ذکر
یاتریوں کی آمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات ہم سب کے لیے تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ مذہب کو بھی اپنے ہتھکنڈوں میں استعمال کر رہا ہے۔
اداروں پر تنقید بانی کی پرانی عادت ہے
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، مگر بانی ہمیشہ انہیں سیاست میں گھسیٹنے اور طعنوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کے مطابق جو شخص ملک کی بہتری اور عوام کی بھلائی کی بات کرتا ہے، بانی اس کا دشمن بن جاتا ہے۔
Comments are closed.