اسلام آباد: حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پانے کے قریب ہیں وزیرخزانہ اسد عمر آئی ایم ایف سربراہ کےساتھ 10 فروری کو ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پیکج کے حوالے سے معاملات طے ہونے کے قریب ہیں اور اس سلسلے میں وزیر خزانہ اسد عمر دس فروری کو آئی ایم ایف کے سربراہ سے ملاقات کریں گے۔
آئی ایم ایف سے پیکج ملنے کے بعد پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام میں بہتری آئے گی،آئی ایم ایف سے پیکج کے بعد پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔
Comments are closed.