پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے، افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا حصول اور کئی دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
پیر کو ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس بات پر مسلسل زور دیتا رہا ہے کہ افغان تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے اور پاکستان اس ہدف کو آگے بڑھانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام کا حصول اور کئی دہائیوں سے جاری تنازع کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اجتماعی کوششیں افغانستان میں دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی لانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
Comments are closed.