پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی، ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی
اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ملک کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ملک کے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام قومی و بین الاقوامی پروازوں کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے، اور ائیرپورٹس پر بھی تمام سہولیات میسر ہیں۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول اور کسی بھی ممکنہ تبدیلی کی معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
Comments are closed.