سری لنکا کی اپیل پر پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر معاونت بڑھا دی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم، اہم سامان اور بحری و فضائی مدد کے ساتھ متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔
ہنگامی ریسکیو مشن روانہ
شدید طوفان سے تباہ حال سری لنکا کی درخواست پر پاکستان نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج کی ایلیٹ ریسکیو ٹیم ضروری سامان کے ساتھ متاثرہ علاقوں کی طرف روانہ ہو گئی ہے۔
پاک فوج کی ٹیم
این ڈی ایم اے کے مطابق پاکستان ایئر فورس کا C-130 طیارہ 47 رکنی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور 6.5 ٹن سامان کے ساتھ کولمبو روانہ ہوا۔ ٹیم طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لے گی۔
امدادی سامان کی بڑی کھیپ
ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے امداد مسلسل بھجوائی جا رہی ہے۔گزشتہ روز 200 ٹن سامان سمندری راستے سے سری لنکا بھیجا گیا جبکہ سری لنکن ایئر لائنز کے ذریعے بھی مزید امدادی اشیاء روانہ کی جا رہی ہیں۔ بھیجے گئے سامان میں ٹینٹ، کمبل، کھانا، دودھ، ادویات، کشتیوں اور لائف جیکٹس سمیت ضروری ساز و سامان شامل ہے۔ پاک بحریہ کے جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی ریسکیو مشن میں مصروف ہیں۔
عارضی پل
سری لنکا کے صدر کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے بحالی کے کاموں میں سہولت کیلئے پاک فوج کی جانب سے ایک عارضی پل بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کا مؤقف
این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان، سری لنکا کے عوام کیلئے انسانی ہمدردی اور علاقائی یکجہتی کے جذبے کے تحت ہر ممکن مدد جاری رکھے گا۔
Comments are closed.