پاکستان کا 77واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، رات بارہ بجتے ہی ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آتش بازی کے ساتھ 14 اگست کا شاندار آتش بازی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
رات بارہ بجتے ہی ملک کے مختلف علاقوں میں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے جبکہ جشن آزادی کی مناسبت سے ہر سو سر سبز جھنڈوں کی بہار آگئی، اس کے علاوہ سرکاری و دیگر اہم عمارتوں کو بھی جشن آزادی کی مناسبت سے برقی قمقموں کے ساتھ سجایا گیا۔
جشن آزادی کی مناسبت سے گورنر ہاؤس سندھ اور گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں شاندار میوزیکل پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، گورنر ہاؤس سندھ میں آتشبازی کیلیے دبئی کے خصوصی ٹیم کو مدعو کیا گیا جبکہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور عابدہ پروین نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
Comments are closed.