اسلام آباد : تمام تر کاوشوں اور اصلاحات کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرض بڑھنے سے نہ رک سکا،سال 2025 کے پہلے دو ماہ میں 147 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
پاور سیکٹر سرکلر ڈیٹ رپورٹ کے مطابق سال2025 کےپہلے دو ماہ میں پاور سیکٹرکےسرکلرڈیٹ میں147ارب روپےکا اضافہ ہوا اور یہ اضافہ دسمبر2024 کےمقابلے فروری2025تک ہوا،دستاویز کے مطابق پاورسیکٹرکاسرکلرڈیٹ فروری 2025 تک2 ہزار531ارب روپے پرپہنچ گیا ہے جبکہ دسمبر2024 تک پاور سیکٹرکے سرکلرڈیٹ کاحجم2ہزار384ارب روپےتھا۔
دستاویز کے مطابق دسمبر2024کےمقابلےجنوری 2025 میں پاورسیکٹرکاسرکلر ڈیٹ 60ارب روپےبڑھا
جب جنوری 2025 تک پاور سیکٹرکا سرکلرڈیٹ بڑھ کر2ہزار444ارب روپے ہوگیا تھا،پاور سیکٹر گردشی قرض سے متعلق اعدادوشمار کے مطابق جنوری کےمقابلےفروری میں پاور سیکٹرکا سرکلر ڈیٹ مزید87 ارب روپے بڑھا اور دسمبر2024 کےمقابلےفروری 2025 تک پاورسیکٹرکےسرکلرڈیٹ میں147ارب روپےاضافہ ہوا اور جون2024 تک پاورسیکٹرکے سرکلرڈیٹ کا مجموعی حجم2ہزار393 ارب روپےتھا۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کے گردشی قرض کو ختم کرنے کیلئے اصلاحاتی عمل کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ بجلی ریلیف پیکج اناؤسنمنٹ میں بھی وفاقی حکومت آئندہ پانچ برسوں میں پاور سیکٹر کے اس گردشی قرض کو زیرو پر لانے کا اعلان کر چکی ہے۔
Comments are closed.