وزیر اعظم شہباز شریف کی کراچی میں المناک واقعہ کی مذمت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں گزشتہ شب پیش آنے والے المناک واقعہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں دو چینی باشندے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں گزشتہ رات کراچی میں اس گھنائونے واقعے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے،ہم اس واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور چینی قیادت،چینی عوام اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے زخمی چینی باشندے کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث شرپسند پاکستانی نہیں ہوسکتے بلکہ وہ پاکستان کے دشمن ہیں۔اس میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے تحقیقات جاری ہیں تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرےمیں لایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے چینی دوستوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے،ہم ان کی سلامتی اور حفاظت کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.