وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دورہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ترکیہ روانہ ہوا ہے جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معان خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی اور سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.