سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

سلمان اکرم راجہ نے بطور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے مستعفی ہونے سے متعلق چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے پر مزید کام نہیں کر سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا، بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم کو کام جاری رکھنے کا کہا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ نہ بانی نے، نہ کسی اور نے آپ سے استعفیٰ کا تقاضا کیا، میں خود بھی مستعفی نہیں ہو رہا، ذرائع کے مطابق پارٹی نے بھی سلمان اکرم راجہ کو استعفیٰ دینے سے منع کیا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے استعفیٰ کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے، سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی کے سامنے رکھا جائیگا

Comments are closed.