پنجاب حکومت اپنا کام کرے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں:علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کا قافلہ مردان پہنچ چکا جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آگے دما دم مست قلندر ہونے والا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پاکستان میں دفعہ 804 لگ چکی ہے، ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے، آگے آگے تماشا دیکھیں ہوتا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا کام کرے ہر چیز کا سامنے کرنے کے لیے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں۔

 

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.