عمرایوب کی گرفتاری کیلئے پنجاب پولیس کا چھاپہ، گرفتاری سے بچ نکلے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا گھر پر پنجاب پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، عمر ایوب گھر پر موجود نہ ہونے پر گرفتاری سے بچ گئے۔

عمر ایوب کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، کچھ دیر قبل اسلام آباد اور میانوالی پولیس نے میری گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپہ مارا ہے، فارم47کی وفاقی و پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی گرفتاری کے لئے بیتاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھاپہ مارنے والوں نے ثابت کیا کہ ملک میں کوئی رول آف لاء نہیں،واضح کردوں بانی پی ٹی آئی کے وزیراعظم بننے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب ایف ٹین اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.