مکہ مکرمہ میں ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث افغانی شہری کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا ہے۔
ایس پی اے،کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے افغانی شہری جان محمد ولی محمد کو مملکت میں ہیروئن سمگل کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ملزم کو تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے شواہد اور اقبالی بیان کی روشنی میں سزائے موت کا حکم سنا دیا جس کے بعد اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے پہلے فیصلے کو برقرار رکھا۔
جس کے بعد جمعرات 5 ستمبر کو مکہ مکرمہ ریجن میں اس پر عمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ معاشرے میں نشہ آور اشیاء پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور مملکت میں منشیات کی سمگلنگ پر کڑی سزا مقرر ہے۔
Comments are closed.