اسلام آباد :سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب، سرغنہ ابوزر صدام سمیت پچیس دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاگیا۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے چار جوان بھی جام شہادت نوش کر گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف بڑی کارروائیاں کی ہیں۔20 اگست سے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سے جڑے دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، آپریشن میں ہلاک خوارج میں سرغنہ ابوزر صدام بھی شامل ہے۔طویل آپریشن کے دوران وطن کے چاربیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان اس عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ۔
Comments are closed.