سینیٹ انتخابات میں بڑا اَپ سیٹ۔۔۔ پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

سینیٹ انتخابات کا سب سے بڑے معرکہ میں بڑا اپ سیٹ۔۔۔۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نےمیدان مار لیا، اسلام آباد کی نشست پر سید یوسف رضا گیلانی کامیاب ہو گئے۔

ایوان بالا کی اسلام آباد سے کی جنرل نشست پر ہونے والے بڑے مقابلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی   ڈی ایم ) کے امیدوارسید یوسف رضا گیلانی کامیاب قرارپائے۔ یوسف رضاگیلانی  نے 169 ووٹ حاصل      کیے جبکہ  پی  ٹی آئی امیدوارعبدالحفیظ  شیخ کو 164 ووٹ ملے ۔

      خواتین کی نشست پرتحریک انصاف کی فوزیہ ارشد 174 ووٹ  لیکر کامیاب ہوگئیں جبکہ ان کے  مدمقابل  نون لیگ کی امیدوار فرزانہ کوثر کو161 ووٹ ملے،5 ووٹ  مسترد ہوئے ۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے 340 ایم این ایز سینیٹ الیکشن کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے پارٹی فیصلے کے مطابق ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

بیلٹ پیپر پر غلطی سے دستخط کردینے کی وجہ سے وزیرمملکت شہریارخان آفریدی کا ووٹ ضائع ہو گیا ، ریٹرننگ افسر نے مجموعی طور پر 7ووٹ مسترد کر دیئے گئے۔

Comments are closed.