شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے سربراہی اجلاس کے لیے مہمانوں کی کنونشن سینٹر اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
شہباز شریف اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
اجلاس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف تمام معزز مہمانوں کا استقبال کر رہے ہیں۔
وزیراعظم اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے اور نیشنل اسٹیٹمینٹ بھی دیں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی سائیڈ لائنزر آج وزیراعظم پاکستان اور روس کے وزیر اعظم کی دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔
Comments are closed.