تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں 7.4 شدت کا خوف ناک زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ ملک کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ گزشتہ 25 برس میں آنے والا شدید ترین زلزلہ ہے۔ کئی عمارتوں کے منہدم ہونے کے باعث ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زلزلے کے بعد جنوبی جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
تائیوان کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن (سی ڈبلیو اے) نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح کو جزیرے کے قریب 7.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ اس نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ہوالین شہر سے پچیس کلومیٹر جنوب مشرق میں سطح زمین سے 15.5 کلومیٹر نیچے تھا۔
تائیوان کے نشریاتی ادارے ٹی وی بی ایس نے منہدم عمارتوں کی فوٹیج پوسٹ کی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے تائیوان کے فائر ڈپارٹمنٹ کا حولہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک شخص ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
فائرڈپارٹمنٹ کے حوالے سے خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کم ا ز کم چھبیس عمارتیں منہدم ہوگئیں جن میں سے تقریباً نصف مشرقی شہر ہوالین میں تھیں۔
مقامی طورپر نشر ہونے والے فوٹیج میں تباہ شدہ عمارتوں کو خطرناک زاویوں پر جھکا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
تائی پے کے سیسمولوجی سینٹر کے ڈائریکٹر وو چیئن فو نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ زلزلہ پچھلے “پچیس سالوں میں اب تک کا سب سے طاقت ور زلزلہ تھا۔”
Comments are closed.