تحریک انصاف کےعمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف مقرر

قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکنِ اسمبلی عمر ایوب اپوزیشن لیڈر بن گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منگل کو عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن اراکین عمر ایوب اور ملک عامر ڈوگر نے ملاقات بھی کی تھی اور اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا تھا۔

واضح رہے کہ قائد حزبِ اختلاف کے لیے اپوزیشن کی طرف سے عمر ایوب کا نام جمع کرایا گیا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

Comments are closed.