میں اسکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں شدید زخمی ہونے والا طالب علم حیدر دورانِ علاج دم توڑ گیا، جبکہ ایک اور زخمی طالبہ ملائکہ بھی جانبر نہ ہو سکی۔
حملے میں شہید ہونے والوں میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ یہ اندوہناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول بس بچوں کو اسکول سے گھر واپس لے جا رہی تھی۔ دہشت گردوں نے بس کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں یہ قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کے پیچھے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیمیں ملوث ہیں، جو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلانے کے لیے بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا، اور فتنہ الہندوستان اور اس کے آقاؤں کو ان کے جرائم کی قیمت چکانا ہوگی۔
پاکستانی قوم اس سفاکیت پر شدید غم و غصے کا اظہار کر رہی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس بزدلانہ حملے کے ذمہ داران کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
Comments are closed.