الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 88 کا نتیجہ روک لیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 264 نشستوں کے عبوری نتائج کا اعلان کر دیا ہے تاہم ایک نشست کے نتیجے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 88 کا نتیجہ روک لیا ہے۔ اس نشست کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر 15 فروری کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔

اب تک جاری ہونے والے عبوری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 101 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں جن میں بیشتر تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن نے 75، پاکستان پیپلز پارٹی 54، متحدہ قومی موومنٹ 17، جمعیت علمائے اسلام ف 4، پاکستان مسلم لیگ ق 3، استحکامِ پاکستان پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی2،2 جب کہ مسلم لیگ ضیا، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.