وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی، بانی چیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، تاہم کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا معاملہ مؤخر کردیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا جس کے بعد معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری اور ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
کابینہ نے 126 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دے دی۔ 126 ممالک کے بزنس اور ٹورسٹ کیلئے پاکستان میں ویزا فری انٹری ہوگی۔ وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے وزارت داخلہ کی سمری منظور کر لی۔
اجلاس میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی اور نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافے کی سمری بھی پیش کی گئی۔
Comments are closed.