صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ۔
بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کی منظوری26 اکتوبر سے 3 سال کےلئے دی ہے۔
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت دی۔ انہوں نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دی ہے۔
Comments are closed.