پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو غیرمعمولی شجاعت اور قربانی کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ صدرِ مملکت نے یہ اعزازات آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والے افسران و جوانوں کے لیے منظور کیے۔
اعلیٰ فوجی اعزازات کی تفصیل
ایوارڈز میں 8 ستارہ جرأت، 5 تمغہ جرأت، 24 ستارہ بسالت اور 45 تمغہ بسالت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 146 امتیازی اسناد، 259 چیف آف آرمی اسٹاف توصیفی کارڈز اور ایک تمغہ امتیاز ملٹری بھی عطا کیا گیا۔
ستارہ جرأت حاصل کرنے والے
ونگ کمانڈر بلال رضا، حماد ابن مسعود، سکواڈرن لیڈر ایم یوسف خان، سکواڈرن لیڈر محمد اسامہ اشفاق، حسن انیس، طلال حسن، فدا محمد خان اور فلائٹ لیفٹیننٹ محمد اشہد عامر کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
تمغہ جرأت پانے والے
حوالدار عامر شیراز شہید، نائیک عبدالرحمان شہید، لانس نائیک اکرام اللہ شہید، سپاہی عدیل اکبر شہید اور کیپٹن علی حسن سمیت دیگر جوانوں کو تمغہ جرأت دیا گیا۔
ستارہ بسالت کے حق دار
لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا، لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال، لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری، میجر جنرل واجد عزیز اور دیگر اعلیٰ افسران کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
ایئر فورس اور نیوی کے افسران بھی شامل
ایئر وائس مارشل محمد احسان الحق، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد، ایئر کموڈور عطا اللہ زیب، ایئر کموڈور ضیا آفتاب، ایئر کموڈور محمد نعمان علی خان، ایئر کموڈور علی جاوید ہاشمی، ایئر کموڈور سجاد حیدر کو بھی ستارہ بسالت دیا گیا۔ نیوی سے وائس ایڈمرل راجہ رب نواز، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب، ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ریئر ایڈمرل شہزاد حامد شامل ہیں۔
تمغہ بسالت کی تقسیم
حوالدار محمد نوید شہید، نائیک محمد وقار خالد شہید، لانس نائیک دلاور خان شہید، بریگیڈیئر محمد ابرار افضل، بریگیڈیئر مبشر احمد عباسی، بریگیڈیئر افنان احتشام، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس، لیفٹیننٹ کرنل محمد شاہزیب رفیع، میجر شہریار ساجد سمیت کئی افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
ایوارڈ یافتگان کا اعزاز
اس موقع پر کہا گیا کہ یہ اعزازات نہ صرف ان شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا اعتراف ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے اور حب الوطنی کی مثال بھی ہیں۔
Comments are closed.