وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر خصوصی اجلاس کا انعقادیہاں اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، آزاد کشمیر کے وزرا اور اعلی سیاسی قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے زعما نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں حالیہ صورتحال کا مفصل جائزہ لینے کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کشمیری عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے 23 ارب روپے فوری فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔
کشمیری قیادت اور جملہ شرکا نے وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.