ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ آپریشن “بُنیانٌ مَّرْصُوْص” میں پاکستانی عوام، خصوصاً طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور دشمن کے تمام اسٹریٹجک مفروضوں کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے اس بات کا اظہار جناح یونیورسٹی برائے خواتین، کراچی کے دورے کے دوران کیا۔
یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کی جانب سے آپریشن میں اختیار کی گئی حکمت عملی، قربانیوں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا:
> “کوئی شک نہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بلوچستان کی عوام مذہب، ثقافت اور روایات کے مضبوط رشتوں میں پاکستان سے جڑی ہوئی ہے۔ فتنۂ ہندوستان کے چند مٹھی بھر دہشت گرد ان رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔”
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ عوام اور پاک فوج کے درمیان رشتہ ناقابلِ تسخیر ہے، اور یہی اتحاد دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناتا ہے۔
یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طالبات نے پاک فوج کو آپریشن میں کامیابی پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا:
> “ہم پاک افواج سے ہیں اور پاک افواج عوام سے ہیں۔ عوام اور افواج کا رشتہ ہمیشہ سے مضبوط تھا، ہے اور رہے گا۔”
طالبات نے وطن سے محبت اور دفاعِ وطن کے جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے سیشنز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور مزید معلوماتی سیشنز منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
Comments are closed.