سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے پر متعدد داخلی عازمین حج کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ داخلی عازمین کے لیے مختص کوٹے کا 90 فیصد حصہ بک ہوگیا ہے۔ جن داخلی عازمین نے رجسٹریشن کرائی ہے انہیں ویکسین مکمل کروانے پر حج اجازت نامے ہوگئے ہیں۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’داخلی عازمین کو گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کے لیے مہلت دی گئی ہے جبکہ اس کے بغیر انہیں حج کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کے لیے متعدد پیکیج متعارف کرائے ہیں جنہیں وزارت ویب سائٹ یا نسک ایپ پر بک کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.