امریکہ اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

امریکہ اور برطانیہ نے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل نے مغربی کنارے میں کیے گئے دو فضائی حملوں میں نو فلسطینی عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

لبنان میں امریکی سفارت خانے نے ہفتے کو اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ممکنہ جنگ اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر لبنان سے نکل جائیں۔

خبر رساں ادارے ‘ اے ایف پی’ کے مطابق امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ فلائٹس کی معطلی کے باوجود ملک چھوڑنے کے لیے کمرشل فلائٹس دستیاب ہیں۔

علاوہ ازیں برطانوی حکومت نے لبنان میں مقیم اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان شروع ہونے والی متوقع جنگ کے پیشِ نظر وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

برطانوی وزیرِ خارجہ کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ برطانوی شہریوں کو مشرقِ وسطیٰ کے ملکوں سے نکل جانا چاہیے۔

وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ کشیدگی بہت زیادہ ہے اور صورت حال تیزی سے بگڑ سکتی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.