مغربی ممالک نے یوکرین کو اپنے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی تو”سنگین نتائج” ہوں گے:روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا ہےکہ اگر مغربی ممالک نے یوکرین کو روس پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت دی تو اس کے”سنگین نتائج” ہوں گے۔

انہوں نےیہ بھی کہا کہ روسی سرزمین کے اندر جاکر حملہ کرنے کی بات کر نا ایک سنگین معاملہ ہے۔

ازبکستان میں ایک خطاب کے دوران، پوٹن کا یہ بیان نیٹو کے کچھ رکن ممالک کی جانب سے یوکرین کو روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کی اجازت دینے کے مطالبات کے جواب میں سامنےآیا ہے۔

پوٹن نے کہا کہ اس طرح کا مسلسل اضافہ سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، “یورپ میں، خاص طور پر چھوٹے ملکوں میں، انہیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ وہ کس چیز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔”

روسی رہنما نے کہا کہ رہنماؤں کو بہت سے یورپی ممالک کے “چھوٹے علاقوں” اور “گنجان آبادی” کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ عنصر ایک ایسا سنگین معاملہ ہے جسے انہیں روسی سرزمین میں اندر جاکر حملہ کرنے کی بات کرنے سے پہلے ذہن میں رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب یوکرین حملے کرے گا تو اس کی ذمہ داری ہتھیار ترسیل کرنے والے مغربی ملکوں پر عائد ہوگی۔

روسی صدر نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ “وہ کوئی عالمی تنازعہ چاہتے ہیں۔”

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.