حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 5اگست کودنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی باہر نکل کر پیغام دیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا،کشمیر میں کشمیریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے ۔
مشعال ملک نے کہا کہ عظیم رہنماؤں کو شہید اور پاپند سلاسل کیا گیا ہے،یاسین ملک کو پھانسی پر چڑھانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ تحریک آزادی میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ہمارا دل دھڑکنیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
Comments are closed.