پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نےامریکہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رجب طیب ایردوان کے خطاب کو سراہا
ان کا کہنا تھا کہ ترک صدرکی تقریر انتہائی پرجوش تھی اور جس طرح انہوں نے غزہ اور فلسطین کا مسئلہ بیان کیا میں سمجھتا ہوں کہ اس نے جو لوگ وہاں موجود تھے ان کے دلوں کو چھولیا۔
شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات بھی کی
جس کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری تمام معاملات پر بہت ہی سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان جو برادرانہ تعلقات ہیں ان کے بارے میں تمام پہلووں پر گفتگو ہوئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ترک صدر بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔
Comments are closed.