چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت کے ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکشیں ہوئیں، لیکن انہوں نے کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا۔
قربانی دی مگر اصول نہیں چھوڑے
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے سب کچھ قربان کر دیا، لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ جن کے بچے، گھر اور کاروبار متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
عمران خان کے ساتھ وفاداری پر قائم ہیں
انہوں نے واضح کیا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ہمارا راستہ ان لوگوں سے الگ ہے جو مراعات لیتے ہیں اور کیسز ختم کراتے ہیں۔
الیکشن چرائے گئے، لیکن ہار تسلیم نہیں کی
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا، الیکشن ہم سے چرائے گئے، لیکن ہم نے ہار نہیں مانی اور اپنا جمہوری کردار جاری رکھا۔
مشکل راستے کا انتخاب کیا
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے آسان آپشنز کو رد کر کے مشکل راستہ چُنا، اور بانی چیئرمین سے ملاقات بھی ضرور کریں گے تاکہ پارٹی کی حکمتِ عملی مزید واضح ہو سکے۔
Comments are closed.