اسلام آباد؛ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کل شام اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد معاہدوں پر دستظ ہوں گے، معزز مہمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
سعودی ولی عہد ہفتہ کی شام پاکستان پہنچیں گے وزیراعظم عمران خان کابینہ کے ہمراہ ائیرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے ، ائیرپورٹ سے محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس جائیں گے جہاں گارڈ آف آنر دیا جائے گا ، اس کے بعد سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان سےون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان ، شہزادہ محمد بن سلمان کو عشائیہ دیں گے
۔17 فروری کو سعودی مہمان کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقات ہو گی ، اسی روز محمد بن سلمان کے اعزاز میں صدر پاکستان استقبالیہ دیں گے اور نشان پاکستان سے نوازیں گے، ایوان صدر کی تقریب کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان ملائیشیا روانہ ہوجائیں گے ۔
Comments are closed.