اسلام آباد؛ ترکی کی حکومت نے ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 50 ہزار پاکستانیوں کے معاملہ کو حل کرنے کے لیےپاکستان کو خط لکھ دیا ،وزارت خارجہ نے وزارت داخلہ کو خط بھجواتے ہوئے ایف آئی اے اور نادرا کی ٹیمیں وہا ں بھجوانے کی درخواست کردی۔
دستاویزکے مطابق ترکی کی حکومت نے ترکی میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر 50 ہزار پاکستانیوں کے معاملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے وزارت خارجہ کو مراسلہ بھجوا تے ہوئے صورتحال پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی پاکستانی تارکین ترک حکومت کے لیے سنگین مسلہ بن چکے ہیں-گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان ترکی میں غیر قانونی تارکین کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے-ترکی میں پچاس ہزار سے زائد پاکستانی شہری غیر قانونی طور پرموجود ہیں-افغانستان کے بعد پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے جس کے شہری غیر قانونی طور پر ترکی میں موجود ہیں،ترک اداروں کے مطابق غیر قانونی تارکین وطن ترکی کے ملکی استحکام کے لیے خطرہ بن چکے ہیں،ترکی کی جیلیں غیر قانونی تارکین وطن پاکستانیوں سے بھر چکی ہیں،غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہری ترک حکومت کے لیے سنگین مسئلہ ہیں، پاکستان غیر قانونی تارکین وطن پاکستانی شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کرے، سیکرٹری خارجہ نے ترک مراسلہ کے بعد وزارت داخلہ سے رابطہ کرکے ، غیر قانونی تارکین کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی استدعا کی مراسلہ کی کاپی وزیر اعظم کو بھی ارسال کر دی گئی سیکرٹری خارجہ نےوزارت داخلہ کوفوری طور پر ایف آئی اے اور نادرا کی ٹیمیں ترکی بھیجےکا کہا ہے تاکہ ترکی میں قید غیر قانونی تارکین کو ملک واپس لایا جائے۔
Comments are closed.