آرمی چیف کا دورہ سعودیہ اورامارات، سعودی وزیردفاع سے ملاقات
جنرل سید عاصم منیر اور شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ملاقات،فوجی ودفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق،آرمی چیف دورے کے دوران دونوں برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کرینگے:آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 4 جنوری سے 10 جنوری تک سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے دورہ پرہیں۔آرمی چیف نے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں فوجی ودفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف دورہ میں دونوں ممالک کی سینئرقیادت سےملاقات کرینگے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی آیس اپی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر4 سے10جنوری تک سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کےدورے پرہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیردونوں ممالک کی سینئرقیادت سے ملاقات کریںگے ،ملاقات میں فوجی اورسیکیورٹی سے متعلق دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوگا۔دوطرفہ برادرانہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے اموربھی زیربحث آئیں گے۔
آرمی چیف عاصم منیرنے سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی،سعودی وزیردفاع شہزاد خالد بن سلمان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایاکہ ملاقات میں فوجی ودفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق۔شہزادہ خالد بن سلمان کی جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد دی ، سعودی وزیردفاع کا پاک سعودی عرب تعلقات مضبوط بنانے پرزوردیتے ہوئے بتایاکہ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.