ایشیائی ترقیاتی بینک کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی
روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ درآمد میں کمی کے باعث صنعتی شعبے کی پیداواری گروتھ میں کمی ہوسکتی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک
ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ میں کمی کی پیشگوئی کی ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ سیلاب، بیرونی ادائیگیوں کے پریشر کے باعث معاشی شرح نمو میں کمی واقع ہونے کا خدشہ ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 6.0 فیصد کی معاشی شرح نمو ریکارڈ کی گئی تھی۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے درآمدی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ درآمد میں کمی کے باعث صنعتی شعبے کی پیداواری گروتھ میں کمی ہوسکتی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال افراط زر میں مزید اضافہ کی توقع ہے۔ رواں مالی سال افراط زر کی شرح 18 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل سیلاب کی صورتحال، مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
Comments are closed.