حکومت کا عید الفطر پر 4 تعطیلات دینے کا اعلان

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل سے 13 اپریل تک کرنے کی منظوری دی ہے۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر پر 4 تعطیلات کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 5 روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔14 اپریل کو اتوار ہے اس لیے عملاً ملازمین 5 دن چھٹیاں منائیں گے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.